بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ریلوے ٹریک پر بیٹھے دو بچے مال گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق

دو بچے زخمی بھی ہوئے، جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

سکھر میں روہڑی کے قریب مویشی چراہتے ہوئے آرام کی غرض سے ریلوے ٹریک پر بیٹھے2 بچے مال گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق روہڑی کے قریب منڈو ڈیرو ریلوے اسٹیشن کے مقام پر مویشی چراہتے ہوئے 4 بچے آرام کرنے ٹریک پر بیٹھے تھے کہ کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی کی زد میں آگئے۔

واقعے میں دو بچے عبدالحمید اور عبدالفتح چوہان موقع پر ہی جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے جنہیں تعلقہ اسپتال روہڑی پہنچادیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button