بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

میگاکرپشن کیس،محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، مشتاق رئیسانی کو 10 سال قید

احتساب عدالت نے ان کی تمام جائیداد ضبط کرنیکا بھی حکم دیا ہے

احتساب عدالت نے بلوچستان میگا کرپشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔کوئٹہ کی احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 10سال قید کی سزا سنائی ہے اور ان کی تمام جائیداد ضبط کرنیکا بھی حکم دیا ہے۔

اس کے علاوہ میگا کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو 2 سال 2 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے اور ان کی سزا ان کے ٹرائل کے دوران گرفتاری کے وقت سے شروع ہوگی جب کہ سابق سیکرٹری بلدیات عبدالباسط اور سابق سیکرٹری لوکل کونسل فیصل جمال کو عدالت نے بری کردیا۔

واضح رہے کہ سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو میگاکرپشن کیس میں6 مئی 2016کو گرفتار کیا گیا تھا، ان کے گھر سے 64کروڑ روپے سے زائد کی نقدی اور زیورات ملے تھے جب کہ کیس میں گرفتار ٹھیکیدار سہیل مجید اور اس کے بھائی کو پلی بارگین کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔

Back to top button