بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

افغانستان میں دہشتگرد گروپ سر اٹھا رہے ہیں، افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکا جائے۔شرکا

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے پاک افغان سرحد پر افغانستان سے فائرنگ کے بڑھتے واقعات کا نوٹس لیا، شرکا نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد گروپ سر اٹھا رہے ہیں، افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکا جائے، علاقائی امن واستحکام کیلئے بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے، آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ علاقائی، عالمی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔کورکمانڈرز کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔ اجلاس میں ایل او سی، ورکنگ باونڈری اور پاک افغان بارڈر کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ شرکا نے علاقائی امن واستحکام کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ کورکمانڈز کانفرنس نے افغانستان کراس بارڈر سے فائرنگ کے بڑھتے واقعات کا نوٹس لیا۔ شرکا نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد گروپ سر اٹھا رہے ہیں، افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکا جائے۔

شرکا علاقائی سکیورٹی صورتحال میں مئوثر بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے۔ پاکستان نے اپنی جانب بارڈر مینجمنٹ کیلئے مئوثر اقدامات اٹھا رکھے ہیں۔ آرمی چیف کی کورونا سے نمٹنے کیلئے سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر فارمیشنز کی تعریف کی۔ فامیشنز کے تعاون سے وبا کا پھیلا روکنے میں مدد ملی۔ شرکا نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے نئے اضلاع میں سیکیورٹی اورسماجی، اقتصادی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ سماجی اقتصادی ترقی سے امن کو مزید تقویت ملے گی۔

Back to top button