بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سعودی حکومت کی جانب سے حج کے حوالے سے کوئی نمبرز نہیں آئے،حافظ طاہر اشرفی

اس بار کورونا کی وجہ سے حج کے اخراجات پچھلی بار سے بڑھ جائیں گے

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے رواں برس حج کے اخراجات میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگراممیں گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ عازمین حج کو انتظار کرنا چاہیے کیونکہ ابھی سعودی حکومت کی جانب سے حج کے حوالے سے کوئی نمبرز نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وزارت صحت کی حتمی ہدایات آنے پر وزارت مذہبی امور تفصیلات بتائے گی اور اس کے بعد ہی حج کے اخراجات کا اعلان ہوگا۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اس بار کورونا کی وجہ سے حج کے اخراجات پچھلی بار سے بڑھ جائیں گے۔

Back to top button