بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ،ملکی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

وزیراعظم کے ہمراہ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد، وزیرخزانہ شوکت ترین سمیت وفاقی وزراء اور معاون خصوصی بھی شامل تھے

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، آئی ایس آئی حکام کی جانب سے وزیراعظم کو ادارے اور ملکی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔پیر کو وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی اسلام آباد ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کو آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور ادارے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد، وزیرخزانہ شوکت ترین سمیت وفاقی وزراء اور معاون خصوصی بھی شامل تھے۔

Back to top button