بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے امریکی سینیٹ میں فلسطینیوں کی حمایت میں قراردار پیش کردی

ہر فلسطینی کی زندگی اہمیت رکھتی ہے، اس لیے ہم فوری فائربندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔برنی سینڈرز

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے امریکی سینیٹ میں فلسطینیوں کی حمایت میں قراردار پیش کردی۔برنی سینڈرز نے کہا کہ یہ قرارداد امریکا اور دنیا بھر کے اکثریتی عوام کے جذبات کی عکاس ہے، ہر فلسطینی کی زندگی اہمیت رکھتی ہے، اس لیے ہم فوری فائربندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں فوری جنگ بندی کے لیے ہمیں پاپائے روم، یورپی یونین، سیکرٹری جنرل اور دیگرکی حمایت حاصل ہے، تنازع کا سفارتی حل چاہتے ہیں تاکہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کا تحفظ کیا جاسکے۔

برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ 64 بچے اور 38 خواتین سمیت فلسطینیوں کی ہلاکتوں کو اہمیت کیوں نہیں دی جا رہی، بعض امریکی سینیٹرزکا صرف اسرائیلی ہلاکتوں کی مذمت کرنا افسوسناک ہے۔

Back to top button