بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قدر میں 800 روپے کا اضافہ

800 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قدر میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 686 روپے اضافے سے 91ہزار 950 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 17 ڈالر اضافے سے 1866 ڈالر فی اونس ہے۔

Back to top button