بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سمندری طوفان تاؤتے۔ بھارت میں 27 اموات

ریاست گجرات میں طوفان سے 16 ہزارسےزائد مکانات تباہ ہوگئے، شدیدبارشوں کے باعث گلیاں دریا بن گئی

سمندری طوفان تاؤتے کے باعث بھارت میں مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 27 ہوگئی۔بھارت میں سمندری طوفان تاؤتے نے بڑی تباہی مچائی ہے، ریاست گجرات میں طوفان سے 16 ہزارسےزائد مکانات تباہ ہوگئے، شدیدبارشوں کے باعث گجرات میں گلیاں دریا بن گئیں۔

 تیز آندھی سے 40 ہزار درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور2400 دیہات بجلی سےمحروم ہوئے ہیں۔دیگر ریاستوں کیرالہ ،گوا اور مہاراشٹرامیں بھی طوفانی ہواؤں سےگھروں کی چھتیں اڑگئیں۔

ممبئی کے ساحل کےقریب جہاز ڈوبنےکے حادثے کے نتیجے میں 96 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، بھارتی وزارت دفاع کے مطابق جہاز میں سوار177 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

Back to top button