بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر پاکستان آئیں گے

اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کریں گے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ وہ رواں ماہ 25 سے 27 مئی تک دو روز کے سرکاری دورے پر پاکستان پاکستان اور بنگلادیش آئیں گیوولکن بوزکر نے اپنے ٹوئٹ میں دورہ پاکستان کے حوالے سے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کریں گے اور وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب بھی کریں گے۔وولکن بوزکر نے گزشتہ برس اگست میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا، اپنے دورہ پاکستان میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

Back to top button