بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ڈی ایم اجلاس مئی کے آخر ی ہفتے طلب

مولانا نے اس معاملے پر آصف زرداری، نوازشریف اور دیگر رہنمائوں سے مشورے کئے ہیں

پی ڈی ایم کا اہم اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بْلانے کا فیصلہ کرلیاگیااس حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے ایجنڈے پر مشاورت مکمل کرلی ہے، پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا فیصلہ متوقع ہے

مولانا نے اس معاملے پر آصف زرداری، نوازشریف اور دیگر رہنمائوں سے مشورے کئے ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کااہم اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے میں بْلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اتحاد میں شامل جماعتوں سے اجلاس بلانے اور ایجنڈے پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلزپارٹی کی واپسی کے معاملے پر آصف زرداری، نواز شریف، آفتاب احمد خان شیرپائو سمیت دیگر رہنمائوں سے بھی مشاورت کر لی ہے۔اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لانگ مارچ پر مشاورت کی جائے گی۔

Back to top button