بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فلسطین کے لوگوں کے لئے دعاگو ہوں،بابر اعظم

، انسانیت کے لئے کھڑا ہونے کے لئے ہمیں صرف انسان بننا ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کیلئے کھڑا ہونے کیلئے ہمیں صرف انسان بننا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس ٹویٹر اور

انسٹاگرام پر بابراعظم نے لکھا کہ ’فلسطین کے لوگوں کے لئے دعاگو ہوں، انسانیت کے لئے کھڑا ہونے کے لئے ہمیں صرف انسان بننا ہے‘۔بابراعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ مسجد اقصیٰ کی تصویر بھی شیئر کی۔

قومی ٹیم کے کپتان کے پیغام کو ان کے اکائونٹس پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے۔

Back to top button