بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کردیا گیا

فرخ حبیب کل وزیرمملکت اطلاعات و نشریات کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے،فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کردیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ وزیراعظم نے فرخ حبیب کو وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مقرر کیا ہے۔

فواد چوہدری نے فرخ حبیب کو وزیرمملکت بنائے جانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ فرخ حبیب کل وزیرمملکت اطلاعات و نشریات کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ فرخ حبیب عام انتخابات میں فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

Back to top button