بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پولیٹیکل اانجینئرنگ سے ملک دنیا میں بدنام ہو رہا ہے، مریم نواز

وزیر اعظم ہاؤس کو استعمال کرکے سیاسی مخالفین کے خلاف گھناؤنی سازشیں ہورہی ہیں

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے انکشاف کے بعد واضح ہوگیا کہ وزیر اعظم ہاؤس کو استعمال کرکے سیاسی مخالفین کے خلاف گھناؤنی سازشیں ہورہی ہیں. اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اداروں کے سربراہوں کو بلا کر کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور نائب صدر کے خلاف مقدمہ کرو.

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کبھی موجودہ وزیر اعظم آفس کے اندر گھناؤنے جرائم کا ارتکاب نہیں ہوامریم نواز نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی، ارشد ملک اوراب بشیر میمن کی گواہی ریکارڈ پر موجود ہے.
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ اب لوگوں کو سمجھ آگئی کہ گینگ کے سربراہ نے کبھی ایسی حرکت نہیں کی جو وزیراعظم ہاؤس کو استعمال کرکے ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ کسی مہذب معاشرے میں ایسی مثال نہیں ملتی اور یہ مسئلہ میری ذات کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے مریم نواز نے کہا کہ آپ نے سیاسی مخالفین کے خلاف پولیٹیکل انجینئرنگ کی ہے اس کے نتائج کیا ہیں اس کے نتائج یہ ہیں کہ پاکستان پوری دنیا میں بدنام ہورہا ہے.

یہ بھی پڑھیے

Back to top button