بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزجیت لی

پاکستان کی جانب سےحسن علی نے18رنزدے کر4 وکٹیں حاصل کیں

ہرارے: تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 24 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور محمد رضوان نے کیا لیکن شرجیل خان 15 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔شرجیل خان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم وکٹ پر آئے اور انہوں نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور میں 126 رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ففٹیز بھی مکمل کیں۔

بابر اعظم 52 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان پہلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، محمد رضوان 60 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگوے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بناسکی، ویزلی مدھویرے 59رنزبناکرنمایاں رہے جب کہ تاڈی وناشے مارومانی 35 اوربرینڈن ٹیلرنے 20 رنزبنائے۔

پاکستان کی جانب سےحسن علی نے18رنزدے کر4 وکٹیں حاصل کی،حارث رؤف نے2 اور محمدحسنین نےایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔

Back to top button