بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ویرات کوہلی کا ایک اور عالمی ریکارڈ بابر اعظم کے نشانے پر آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے دوہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 60 رنز درکار ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اگر زمبابوے کے خلاف سیریز میں یہ کارنامہ سرانجام دے دیتے ہیں تو وہ تیز ترین 2000 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن جائیں گے۔

بابراعظم اب تک 49 ٹی ٹونٹی میچز میں 48.50 کی اوسط سے 1940 رنزبناچکے ہیں۔ محدود ترین فارمیٹ میں تیز ترین 2000 رنز کا ہندسہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 56 ٹی ٹونٹی اننگز میں عبور کیا تھا۔

یہی نہیں بابراعظم دنیا کے 11ویں بیٹسمین ہوں گے جو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 2000 رنز بنائیں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سریز کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔

Back to top button