بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شاہد خاقان عباسی اور سپیکر قومی اسمبلی کے درمیان تلخ کلامی

قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

حکومت نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی اور اس حوالے سے خصوصی کمیٹی بنانے کی درخواست کی جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔

اس پر شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو شرم نہیں آتی۔

اسپیکر نے شاہد خاقان عباسی کو جواب دیا کہ آپ ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہیں، اپنی حدمیں رہیں جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’آپ کو جوتا اتارکرماروں گا‘۔

Back to top button