کورونا وبا سے پاکستان میں مزید 112افراد جاں بحق
پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث آج مزید 112 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جب کہ تقریباً 5 ہزار نئے مثبت کیسز رپورٹ سامنے آگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 65 ہزار 279 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے مزید 4 ہزار 976 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 750,158 ہوگئی ہے ، جن میں سے اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 79 ہزار 108 ہے جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اب تک صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 71 ہزار 524 کورونا وباء کا شکار ہوچکے ہیں ، جب کہ صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 010 رہی ، صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 4 ہزار 480 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 68 ہزار 906 عالمی وباء میں مبتلاء ہوچکے ہیں ، صوبہ بلوچستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 20 ہزار 760 ہے جب کہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 304 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 174 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔