
قومی
بحرین کی جانب سے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف
چیف آف آرمی سٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں بحرین کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے کہی جنہوں نے آج راولپنڈی میں ان سے ملاقات کی۔
فیلڈ مارشل نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر زور دیا جو کہ مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔















