بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم گراؤنڈ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی چھا گئے ۔ 32 سالہ عماد وسیم کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ آل راؤنڈر عماد وسیم کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کو دو ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ کپتان بابراعظم کے فالوورز کی تعداد ایک اعشاریہ نو ملین یعنی 19 لاکھ سے زائد ہے۔

ٹویٹر فالوورز میں اضافے کے بعد عماد وسیم سوشل میڈیا پر مقبول ترین قومی کرکٹرز کی فہرست میں آگئے ہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ عماد وسیم نے بتایا تھا کہ نومولود کا نام انہوں نے سیدہ عنایہ عماد رکھا ہے۔ یاد رہے کہ عماد وسیم اگست 2019ء میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

سکرین شاٹ
Back to top button