بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل، شوکت ترین وزیر خزانہ مقرر

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں رد وبدل کردیا۔تفصیلات مطابق ماہر معاشیات شوکت ترین کو نیا وزیر خزانہ بنایا گیا ہے اور انہیں ریونیو کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان لے کر انہیں وزیر توانائی بنایا گیا ہے جب کہ خسرو بختیار کی وزارت بھی تبدیل کردی گئی ہے اور ان سے اکنامک افیئرز کی وزارت لے کر صنعت و پیداوار کی وزارت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر توانائی عمر ایوب کی وزارت تبدیل کرکے انہیں اکنامک افیئرز کا وزیر بنایا گیا ہے جب کہ سابق وزیر اطلاعات شبلی فراز کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بنایا گیاہے۔

فواد چوہدری سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت لے کر انہیں وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

Back to top button