بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان میں ہندو خاتون ڈی ایس پی کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب

ملک میں پہلی مرتبہ کوئی ہندو خاتون ڈی ایس پی کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے پسماندہ ضلع جیکب آباد سے تعلق رکھنے والی ایک ہونہار ہندو لڑکی نے محنت کے ذریعے اعلیٰ سرکاری عہدے تک پہنچ کر ملک بھر کی خواتین کیلئے بہترین مثال قائم کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ جیکب آباد سے تعلق رکھنے والی منیشا مال نامی لڑکی سی سی ای امتحان پاس کر سندھ پولیس میں ڈی ایس پی کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

ملک میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی ہندو لڑکی پولیس کے شعبہ میں ڈی ایس پی کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ منیشا مال کو تمام تر مشکلات کے باوجود ایسی شاندار کامیابی حاصل کرنے پر ملک بھر کے شہریوں کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ یقینی طور پر منیشا ملک کی تمام خواتین کیلئے ایک بہترین مثال ہیں۔

Back to top button