بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی وسیم عالم قتل

کرک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مقامی صحافی وسیم عالم کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ میٹھا خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مقامی صحافی وسیم عالم کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہیڈ کوارٹر اسپتال کرک منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقتول صحافی کی بیوہ اور بھائی کا کہنا ہے کہ وسیم عالم نے کبھی بھی کسی قسم کی دھمکی کا ذکر کیا نا ہی ان کی کسی سے کوئی دشمنی ہے۔

Back to top button