بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

پنجاب کا 13 اضلاع میں 9ویں تا 12ویں جماعت کیلئے ہفتے میں دو روز سکول کھولنے کا اعلان

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے 19 اپریل سے 13 اضلاع میں نویں تا بارہویں ہفتے میں دو روز سکول کھولنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ عید الفطر تک مختلف اضلاع میں پہلی تا آٹھویں جماعت تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے

ان میں کورونا کیسز کی تشویشناک شرح والے اضلاع شامل ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج وزرائے تعلیم کانفرنس فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید تک تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے کلاس ون سے آٹھویں کی کلاسز معطل رہیں گے۔
جن اضلاع میں کلاس آٹھویں تک سکول بند رہیں گے ان میں لاہور، راولپنڈی ، گجرات ، گوجرانوالہ ، ملتان ، بہاولپور ، سیالکوٹ ، سرگودھا ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، رحیم یار خان ، ڈی جی خان اور شیخوپورہ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 19 اپریل 2021 سے ہفتے میں دو روز نویں تا بارہویں جماعت تک کلاسز کیلئے تمام سرکاری و نجی اسکول کھول دیے جائیں گے۔

نویں تا بارہویں جماعت تک کلاسز ہفتے میں دو روز پیر اور جمعرات کو ہوں گی۔ ان اضلاع میں لاہور ، راولپنڈی ، گجرات ، گوجرانوالہ ، ملتان ، بہاولپور ، سیالکوٹ ، سرگودہ ، فیصل آباد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، رحیم یار خان ، شیخوپورہ اور ڈی جی خان شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکول کھولنے کیلئے کورونا کی صورتحال کا دوہفتے بعد 28 اپریل کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

Back to top button