بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

معروف لوک گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے

معروف لوک گلوکار شوکت علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں، خیال رہے کہ شوکت علی کو چند روز قبل دوبارہ طبیعت بگڑنے پر سی ایم ایچ لاہور لے جایا گیا تھا اور بعدازاں انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا۔گزشتہ برس اکتوبر میں گلوکار شوکت علی کا علاج سندھ میں کیا جارہا تھا لیکن چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر انہیں لاہور کے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا تھا۔

اس وقت ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ گلوکار شوکت علی کے جگر کے عارضے میں کافی پیچیدگی ہے جسے دور کرنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔تاہم ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ضعیف العمری، شوگر اور عارضہ قلب کے باعث ان کا لیور ٹرانسپلانٹ نہیں کیا جاسکتا۔

شوکت علی کو حکومت کی جانب سے 1990 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔گلوکار شوکت علی صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں ایک نام رکھتے ہیں 1965 میں گایا جانے والا ان کا ملی نغمہ ’جاگ اٹھا ہے سارا وطن’ آج بھی مقبول ہے۔

Back to top button