بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندی والے ممالک کی ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کرلیا

برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندی والے ممالک کی ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو سفری پابندی والے ممالک کی ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کرنے کا اعلان پاکستان مین برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو سفری پابندی والے ممالک کی ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کیا جارہا ہے ، 9 اپریل سے برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے تک صرف برطانیہ اور آئرش شہریوں اور رہائشی حقوق کے حامل افراد کو پاکستان سے برطانیہ کا سفر کرنے اجازت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ برطانیہ کی طرف سے اعلان کردہ ڈیڈ لائن 9 اپریل کے بعد جو بھی انگلینڈ پہنچے گا اس کے لئے پہلے سے ہی برطانوی حکام کی طرف سے وضع کردہ سنجیدہ قرنطینہ ہوٹل بک کرنا لازمی ہوگا۔

Back to top button