بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کورونا کا زور توڑنے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ نے مکمل لاک ڈائون کی تجویز دیدی

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن، مائیکرو لاک ڈاؤن کچھ نہیں ہوتا ، ہمیں لاک ڈاؤن کر کے کورونا وبا کا زور توڑنا ہو گا ، مراد علی شاہ نے 2 ہفتوں کے لیے انٹر سٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ مکمل بند کرنے کی تجویز بھی پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کریں یا نہ کریں لیکن یہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اور مائیکرو لاک ڈاؤن کچھ نہیں ہوتا ، کم از کم 2 ہفتوں کے لیے انٹرسٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کریں ، پہلی لہر میں وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کا مذاق اڑایا

اس وقت بھی وفاق کہتا ہے کہ معیشت بچانی ہے حالاں کہ ہماری معیشت سب سے کمزور ہے، معیشت کی تباہی کی وجہ سے ہی وزیر کو نکالنا پڑا جب کہ حکومت سندھ کی کورونا پالیسیوں کی وجہ سے پورے ملک کو فائدہ ہوا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا کی وبا بہت خطرناک ہے ، مجھ میں اینٹی باڈیز ہیں لیکن میں پھر بھی کورونا سے ڈرا ہوا ہوں جب کہ ہمارے ہاں آٹے میں نمک کے برابر بھی ویکسین نہیں لگی ، اب تک ہم ویکسین لگا سکے اور نہ ہی منگوا سکے ہیں۔

Back to top button