بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

27 قومی خواتین کرکٹ کھلاڑیوں پر مشتمل ایمرجنگ کیمپ 3 سےشروع ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 27 قومی خواتین کرکٹ کھلاڑیوں پر مشتمل ایمرجنگ کیمپ 3 سے 17 اپریل تک معین خان اکیڈمی میں لگایا جائے گا،قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ، اسسٹنٹ کوچ ارشد خان، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈرائیکوس سائمان ، اکیڈمی کوچز محسن کمال اور نوید انجم کیمپ میں کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے،

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کوچنگ سٹاف کیمپ میں طلب کردہ خواتین کرکٹرز کی صلاحیتوں اور فٹنس میں بہتری لانے کی کوشش کرے گا، ترجمان کے مطابق پی سی بی کے کوویڈ 19 پرٹوکولز کے تحت یہ کیمپ بھی بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا، جہاں اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کو کوویڈ 19 کے 2 مختلف ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کے بعد ہی بائیو سیکیور ماحول میں داخلے کی اجازت دی جائے گی

کیمپ کے تمام شرکاکا پہلا ٹیسٹ ان کی اپنی رہائشگاہ اور دوسرا ہوٹل میں لیا جائے گا، ترجمان کے مطابق طلب کردہ خواتین کرکٹرز میں آئمہ سلیم ستی ، انوشہ ناصر ، عاصمہ امین ،عریجہ حسیب ، عائشہ نسیم ، بسمہ امجد ، فجر نوید ، فاطمہ خان ، فاطمہ زہرہ ، گل رخ ، گل اسوہ، حمنہ بلال ، ہانیہ احمر ، خوش بخت وسیم ، لائبہ فاطمہ ، لاریب ملک عزیز ، لاویزہ منیر ، مومنہ ریاست خان ، نجیہ علوی ، نازش رفیق ، ردا اسلم ، صائمہ ملک ، شوال ذوالفقار ، سیدہ عروب شاہ ، سیدہ انشرہ اسد ، یسرا عامر اورزیب النساشامل ہیں۔

Back to top button