بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کے نئے فیز کی وارننگ جاری کردی

 اب متاثرہونے والے وہ افراد ہیں جن میں سے کورونا وبا کی بہت کم یا کوئی بھی علامات موجود نہیں ہوتیں

وبا کی نوعیت اب تبدیل ہورہی ہے، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو مزید بڑھانا ہوگا،ڈائریکٹرتیکاشی کاسائی

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کے نئے فیز کی وارننگ جاری کردی ۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کی نئی لہر کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا کی نوعیت اب تبدیل ہورہی ہے، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو مزید بڑھانا ہوگا۔

ایشیا پیسیفک کے ممالک میں اب 20، 30 ، 40 سال کے افراد کورونا وائرس کے پھیلا ئوکی وجہ بن رہے ہیں یعنی اس باروائرس پھیلانے والے وہ لوگ ہیں جنہیں معلوم ہی نہیں کہ وہ اس وائرس سے متاثر بھی ہو چکے ہیں۔

مغربی پیسیفک ریجن کے ڈائریکٹر تیکاشی کاسائی نے خبردار کرتے ہوئے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کورونا وبا کا چیلنگ ابھی باقی ہے، اب متاثر ہونے والے وہ افراد ہیں جن میں سے بیشتر میں کورونا وبا کی کی بہت کم یا کوئی بھی علامات موجود نہیں ہوتی ہیں جب کہ یہ افراد ادھیڑعمر اورکم مدافعت رکھنے والے لوگوں کو زیادہ متاثر کریں گے۔

ڈبلیو ایچ اوکے ڈیٹا کے مطابق جاپان کے دو تہائی کورونا کیسز40 سال سے کم عمرافراد کے ہیں۔ آسٹریلیا اورفلپائن میں سامنے آنے والے کیسز میں بھی نصف سے زائد تعداد اسی عمر کے افراد کی تھی۔

کچھ ممالک جہاں کسی حد تک کرونا کے پھیلائو پرقابو پا لیا گیا تھا جیسے کہ نیوزی لینڈ، ویت نام اورجنوبی کوریا اب وہاں نئے کیسز کی بڑی تعداد سامنے آرہی ہے اورکئی شہروں میں دوبارہ سخت لاک ڈائون بھی نافذ کیا جا چکا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button