بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

وزیراعلی عثمان بزدارکی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے بلدیہ آن لائن موبائل ایپ لانچ کردی

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے بلدیہ آن لائن موبائل ایپ لانچ کردی ہےـ

شہری گوگل پلے سٹور پر جا کر موبائل ایپ ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں ـ

محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے موبائل ایپ تیار کی ہےـ چند روز میں بلدیہ آن لائن ایپ کو ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے ڈائون لوڈ کیاـ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری ایپ کے ذریعے پنجاب کی 445 لوکل گورنمنٹس کے ساتھ آن لائن رابطہ کرسکیں گےـ ایپ استعمال کرنے والے پیدائش، انتقال،شادی اور طلاق کے بارے میں آن لائن رپورٹ درج کراسکیں گےـ شہری لوکل گورنمنٹس کے بارے میں کسی بھی قسم کی شکایات یا تجاویز بھی دے سکیں گےـ انہوں نے کہاکہ بلدیہ آن لائن ایپ میں شہریوں کے لئے مزید سہولتوں کااضافہ کیا جائے گا کیونکہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہی حقیقی انقلاب ہے اور ہماری حکومت عوام کے لئے آسانیاں پیدا کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں اورمحکموں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ـ

مزید پڑھیے  ناسا نے سیارچے ڈائی مورفس کو تباہ کردیا

Leave a Reply

Back to top button