بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

غزہ میں الشفا ہسپتال سے نکالے گئے تمام 31 بچے انفیکشن کا شکار

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فلسطینی طبی عملے نے غزہ شہر میں الشفا ہسپتال سے ایک انتہائی پرخطر آپریشن کے دوران قبل از وقت پیدا ہونے والے 31 بچوں کو نکال لیا ہے جبکہ وہاں موجود مریضوں اور عملے کو بھی جلد منتقل کرلیا جائے گا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کو فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کی ایمبولینسوں میں تشخیص اور علاج کے لیے جنوبی غزہ کے ایک ہسپتال لے جایا گیا، ان میں سے 11 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق الشفا ہسپتال میں طبی سامان کی کمی اور انفیکشن کنٹرول کے اقدامات کو جاری رکھنا ناممکن ہونے کی وجہ سے تمام بچے سخت انفیکشن کا شکار ہیں۔

Back to top button