بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بدھ کویوم استحصال، اظہاریکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارت کے غیرقانونی اقدام کاایک سال مکمل ہونے کے موقع پرقوم  کل بدھ کویوم استحصال منائے گی۔مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے صبح دس بجے ملک بھرمیں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔

گزشتہ سال اگست میں بھارتی آئین کی دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے مودی کی زیرقیادت بھارت کی فسطائی حکومت جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریتی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے بدستور جبروتشدد اور دھوکہ دہی کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

وزیراعظم عمران خان بدھ کوآزاد جموں وکشمیرکی قانون سازاسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں وہ کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد پرروشنی ڈالیں گے اوربھارتی فوج کے ہاتھوں مظلوم کشمیریوں کودرپیش مصائب بے نقاب کریں گے۔ اس دن صدرڈاکٹرعارف علوی بھی ایک ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ تمام وزرائے اعلی اپنی متعلقہ اسمبلیوں میں مقبوضہ وادی کے عوام پربھارت کے مظالم کی مذمت کریں گے۔

ادھربزرگ حریت رہنماسیدعلی گیلانی نے عوام کے نام ایک پیغام میں بدھ کومکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button