بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ہفتے کے روز ادا کی جائیں گی

ملکہ الزبتھ کے آنجہانی شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ہفتے کے روز سینٹ جارج چیپل میں ادا کی جائیں گی، تدفین سے پہلے شام تین بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

ملکہ برطانیہ نے شوہر کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی۔ شہزادہ چارلس کہتے ہیں کہ وہ اپنے عزیزترین پاپا کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے۔

کورونا وائرس گائیڈ لائن کے سبب جنازے میں 30 افراد کی شرکت ہی ممکن ہوسکے گی، پوتے شہزادہ ہیری بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ انتقال کرگئے تھے، اُن کی عمر 99 برس تھی، بکنگھم پیلس کے مطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔

Back to top button