بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مناسک حج کی ادائیگی مکمل، حاجیوں کاخانہ کعبہ کا الوداعی طواف

کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ مناسک حج کی ادائیگی مکمل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حجاج نے عید کے تیسرے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد واپس مکہ کا رخ کیا،جہاں مسجدالحرام میں الوادعی طواف کیا جس کے بعد حجاج کرام نے واپسی کا سفر شروع کیا۔

طواف سماجی فاصلے کے ساتھ اطمینان اورسکون کے ساتھ مکمل کیا گیا،عالمی وبا کوروناوائرس کے درمیان غیرمعمولی احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ محدود حج جمعے کو حجاج کرام نے رمی جمرات میں شرکت اور پھر مسجد الحرام پہنچ کر طواف اِفاضہ کی ادائیگی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر کے انسانوں کو متاثر کررکھا ہے، وبا کے پیش نظر ہی اس سال کا حج محدود کیا گیا۔دوسری جانب سعودی حکام کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی مکمل ہونے کے بعد سات روز قرنطینہ میں رکھا جائے گا، سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حج کے دوران کسی حاجی میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق حجاج کرام کو طواف زیارہ کے بعد 14 روز تک قرنطینہ اختیار کرنا پڑے گا، متعدد حجاج اپنے گھروں پر طے شدہ پروگرام کے مطابق الگ تھلگ رہیں گے جبکہ جو حاجی مکہ کے ہوٹلز میں مقیم تھے وہ ادھر ہی آئسولیشن میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں امسال کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج ادا کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button