بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سی سی پی نے ایس ایم فوڈز کو دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر پر شو کاز نو ٹس جاری کر دیا۔

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ایس ایم فوڈز کو بادی النظر میں حلال فوڈز کی متعد د پراڈکٹ کے ٹریڈ مارک / ٹریڈ ڈریس کی نقل کرنے، دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر اور کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

کمپیٹیشن کمپیشن آف پاکستان کو حلال فوڈز کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ ایس ایم فوڈز اپنی متعدد مصنوعات کی تشہیر،پیکنگ،فروخت کے لیے حلال فوڈزکے ٹر یڈ مارک / ٹریڈ ڈریس کی نقل استعال کر رہا ہے اور اپنی مصنوعات کی پیکنگ کے لیے بھی جو کلر سکیم اور ڈیزائن استعمال کر رہا ہے وہ بھی حلال فوڈز کی مصنوعات کی پیکیجنگ سے بہت حد تک متشابہہ ہے۔

سی سی پی کی جانب سے اس معاملے پر بنا ئی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق بادی النظر میں ایس ایم فوڈز دھو کہ دھی کے زریعے حلال فوڈز کی مشہور پراڈکٹ فریش اپ، کپ کیک، فروٹ اپ، بیک ٹائم، چاکلیٹ چپ کیک، کھوپرا کینڈی اور پان پسند کے ٹریڈ مارک / ٹریڈ ڈریس اورڈیزائن کی نقل کی مرتکب ہوئی ہے جو کہ نہ صرف حلال فوڈز کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچا نے کا باعث ہو سکتا ہے بلکہ صارفین کے لیے بھی جھوٹی اور گمراہ کن معلوما ت کا سبب بن سکتا ہے۔

اس لیے سی سی پی نے ایس ایم فوڈز کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 دن کے اندر اس شو کاز نوٹس کا جواب دینے کا کہا ہے۔ اور ملک میں جاری کرونا وبا کے پیش نظر ویڈیو کانفرسنگ کے زریعے کمیشن کی سماعتوں میں شریک ہونے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیے  زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ڈالر کی اونچی اڑان پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کو تشویش

سی سی پی کو کمپیٹیشن ایکٹ کے تحت یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ صارفین اور کاروباری اداروں کو دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر اور کمپیٹیشن مخالف سر گرمیوں سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرے۔

Leave a Reply

Back to top button