ملک میں کورونا سے مزید 21 افراد جاں بحق، متاثرہ مریضوں کی تعداد 30334 ہوگئی

پڑھنے میں وقت لگے گا:2 منٹ, 43 سیکنڈ
ملک میں کورونا سے مزید 21 افراد جاں بحق، متاثرہ مریضوں کی تعداد 30334 ہوگئی

اسلام آباد(صباح نیوز)

ملک بھر میں اتوار کوکورونا وائرس سے مزید21 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 659 ہوگئی۔ جبکہ مزید 967 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30334ہو گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 245افراد انتقال کرچکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں 192اور سندھ میں 189افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 24، اسلام آباد 5 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کل  283517ٹیسٹ کئے گئے۔ 8023 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں  مزید 11 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 245 تک جاپہنچی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 8، مردان، سوات اور بٹگرام میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔ صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 160افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 4669 تک جاپہنچی ہے۔ محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 1126 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 709 کیسز  اور 9 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کی جانب سے کی گئی ہے۔ مرتضی وہاب کی جانب سے سوشل میڈیا جاری بیان میں بتایا گیا کہ سندھ میں 709 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 11480 ہو گئی ہے جبکہ مزید 9اموات کے بعد ہلاکتیں 189 تک پہنچ گئی ہیں۔

پنجاب سے  کورونا کے مزید1060 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کی۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11093 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 192ہے۔ پی ڈی ایم اے نے دو روز قبل صوبے میں اموات کی تعداد 194 سے کم کر کے 191کر دی تھی۔ پنجاب میں کورونا سے اب تک 4240 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

بلوچستان سے کورونا کے مزید 59 کیسز سامنے آ چکے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1935 ہوگئی ہے۔ صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہے جبکہ 222 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 32 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 641 ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

آزاد کشمیر سے  کورونا کے 7نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔ پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 86 ہوگئی ہے اور 60 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔

0 0
Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے