بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کا فتح سیریزمیزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے فتح سیریز کے زمین سے زمین پر 120کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی آج(پیر) کامیاب تربیتی لانچ کی جو کہ جاری مشق ایکس انڈس کا حصہ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس تربیتی لانچ کا مقصدفوج کی آپریشنل تیاری،اہم فنی پیمانوں کی جانچ،نیوی گیشن سسٹم کو جدید اور درست تعین کو یقینی بنانا ہے۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کی تربیتی لانچ کی کامیابی پرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، آرمی چیف اور اس کی تیاری میں شامل سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی ہے۔اپنے بیان میں صدر مملکت نے ملکی سلامتی اور دفاع کو یقینی بنانے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد بھی دی۔وزیراعظم نے کہا کہ تربیتی لانچ کی کامیابی سے واضح ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملکی دفاع کیلئے بھرپور تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button