
قومی
مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ کی دلچسپی کا خیرمقدم کریں گے،دفتر خارجہ
دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ یا کسی بھی دوسرے ملک کی دلچسپی کا خیر مقدم کریگا۔انہوں نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسئلہ کے حل کیلئے سفارتکاری کی راہ اپنانا چاہتا ہے اور بھارت کو بھی اس بارے میں کوئی فیصلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان معمول کے سفارتی تعلقات کے سوا کوئی رابطے نہیں ہیں۔















