بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

نئے اساتذہ کی بھرتی کیلئےجلد ٹیسٹ منعقد کروائیں گے، سعید غنی

ہم 37 ہزار ٹیچر بھرتی کریں گے، پی ایس ٹی ٹیچر گریجویٹ ہوگا

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں 37 ہزار اساتذہ بھرتی کریں گے۔سندھ اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھاکہ ہم نے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا تھا، ہزاروں نوجوانوں نے ملازمت کیلئے اپلائی کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے ٹیسٹ منعقد نہیں ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ان اساتذہ کے ٹیسٹ منعقد کروالیں گے، ہم 37 ہزار ٹیچر بھرتی کریں گے، پی ایس ٹی ٹیچر گریجویٹ ہوگا، ٹیچر کی ٹریننگ کے اخراجات بھی سندھ حکومت برادشت کرے گی اور بعد میں ہم کم شرح تنخواہ سے کاٹیں گے۔وزیر تعلیم کا کہنا تھاکہ سندھ میں 638 اسکول دوبارہ کھولیں گے۔

مزید پڑھیے  ڈیرہ تعلیمی بورڈ کا میٹرک کے سالانہ امتحانات 18اپریل 2024کو منعقد کرانے کا اعلان
Back to top button