بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکا، خاتون اور دو بچے جاں بحق

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکہ ہوا ہے ۔ جس کے نتیجے میں خاتون اور دو بچےجاں بحق ہوگئے ہیں۔ھماکے کےنتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے باعث گھر میں آگ بھی لگ گئی تھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پالیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں گیس لیکیج کے باعث پے در پے 3 دھماکوں میں 2 بچے جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے  لسبیلہ میں بارشوں نے تباہی مچا دی،متعدد کچے مکانات گر گئے
Back to top button