بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

دریائے جہلم کے مقام پر ڈوبنے والے شخص کی باڈی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوسرے روز تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)گزشتہ روز پتن راجڑ دریائے جہلم کے مقام پر ڈوبنے والے شخص کی باڈی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوسرے روز تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کالر کے مطابق گاؤں چاچڑ شریف تحصیل شاہ پور صدر پتن راجڑ دریائے جہلم کے مقام پر راجڑ گاؤں کا رہائشی 20 سالہ عمر سلطان نہاتے ہوئے ڈوب گیا ہے

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے باڈی کی تلاش کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جائے وقوعہ پر انسیڈینٹ کمانڈ پوسٹ قائم کی گئی ریسکیو ٹیمز نے دوسرے روز صبح کے وقت سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران متاثرہ شخص کی باڈی تلاش کر لی اور مقامی گاؤں راجڑ منتقل کر دی

مزید پڑھیے  عوامی حقوق کے تحفظ کے لیئے پیپلز رائیٹس کونسل ضلع خوشاب کا افتتاحی اجلاس
Back to top button