بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ واردات میں ایک شخص قتل،پولیس و رینجرز کا کومبنگ آپریشن

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں حسین آباد میں فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔کراچی پولیس کے مطابق مقتول سیاسی کارکن تھا اور دکان چلاتا ہے،ویلڈنگ کی دکان پر اپنے دوست کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ 2 مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی، قتل کی واردات کے بعد ملزمان موٹرسائیکل پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ادھر کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت شفیع اور اللہ رکھا کے نام سے ہوئی جبکہ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرر کی جانب سے کومبنگ آپریشن کیا گیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔کراچی پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز نے کیماڑی ، گلشن سکندر آباد میں کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کئے گئے جبکہ گھر گھر تلاشی لی گئی۔ایس ایس پی کیماڑی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کومبنگ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا جا رہا ہے، آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیے  خوشاب میں پولیس بھرتی کیلئے بھرپور اقدامات
Back to top button