بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان نے بھارت کو زیر کرلیا

انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو زیر کردیا۔

 دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم 49 اوورز میں 237 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

گرین شرٹس کی جانب سے ذیشان ضمیر نے 5، اویس علی نے 2 ، قاسم اکرم اور معاذ صداقت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا تاہم پاکستانی بیٹرز نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔

گرین شرٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا اور روایتی حریف کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔

محمد شہزاد نے 82 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عرفان خان 33، معاذ صداقت اور رضوان محمود نے 29 ، 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیے  کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے اپنے حریف کو دو منٹ 15 سکینڈ میں ڈھیر کردیا
Back to top button