بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

وہ آج اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سید افتخار گیلانی سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم سید افتخار گیلانی نے شہباز شریف کو آزاد جموں و کشمیر کے لیے حال ہی میں اعلان کردہ 100 روزہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

سید افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی پروگرام کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button