بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسپیکر قومی اسمبلی کی امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ادارہ جاتی روابط اور کاروباری سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں امریکن بزنس کونسل کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے ان مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان براہ راست روابط اور اشتراک بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سردار ایاز صادق نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ کاروباری شعبے کے تحفظات دور کرنے اور اس کے مفادات کے تحفظ کے لیے قانون سازی کے ذریعے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پارلیمانی تعاون اور مسلسل مذاکرات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button