بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

رات کے وقت ٹانگوں میں اچانک درد کیوں ہوتا ہے؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتا دیں

رات کے وقت گہری نیند کے دوران پنڈلی میں اچانک شدید درد اور پٹھوں کا کھنچاؤ ایک عام مسئلہ ہے، جو نیند متاثر کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجوہات میں پاؤں کی غلط پوزیشن، طویل وقت تک پٹھوں کا ساکن رہنا اور معمول سے زیادہ جسمانی سرگرمی شامل ہیں۔

امریکی ادارے جانز ہاپکنز میڈیسن کے ماہر ڈاکٹر محمد امام کے مطابق، سوتے وقت پاؤں کی انگلیاں نیچے کی طرف رہنے سے پنڈلی کے پٹھے سکڑ جاتے ہیں، جس سے اچانک کھنچاؤ پیدا ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کیفیت سے بچنے کے لیے سونے سے پہلے پنڈلی کے پٹھوں کو ایک سے دو منٹ تک کھینچنے کی مشق، شام کے وقت ہلکی واک، مناسب مقدار میں پانی پینا اور سوتے وقت پاؤں کی درست پوزیشن برقرار رکھنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

اگر رات کے وقت ٹانگ میں درد ہو تو پاؤں کو آہستہ سے پنڈلی کی جانب کھینچنا، چند قدم چلنا اور ہلکی مالش کرنا آرام پہنچا سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق میگنیشیم سپلیمنٹ کے ذریعے رات کے وقت ٹانگوں کے کھنچاؤ کو روکنے کے مؤثر ہونے کے واضح سائنسی شواہد موجود نہیں ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر درد بار بار ہو، ہمیشہ ایک ہی ٹانگ میں محسوس ہو یا اس کے ساتھ سوجن، سرخی، کمزوری اور سن ہونے کی علامات ہوں تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے، کیونکہ یہ کسی بنیادی طبی مسئلے کی نشاندہی بھی کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button