بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی نے آج متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کا انحصار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ، پرامن اور پائیدار حل پر ہے۔

یہ قرارداد امور کشمیر کے وزیر انجینئر امیر مقام اور کشمیر سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے مشترکہ طور پر پیش کی۔

قرارداد میں عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں اور وعدے پورے کرے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے بامعنی اور ٹھوس اقدامات کرے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا احتساب کرے۔

ایوان نے کشمیری عوام کے بنیادی حق کے حصول کیلئے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد میں پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button