
قومی
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ماڈل جیل کی تکمیل کا اعلان
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ماڈل جیل کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل جیل کو عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے، جس میں قیدیوں کے چہروں کی شناخت اور جیل میں ملاقات کے لیے نیا نظام وضع کرنے سمیت جدید سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں جیل میں تقریباً پندرہ سو قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ جن قیدیوں کے مقدمات اسلام آباد کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، انہیں ماڈل جیل منتقل کیا جائے گا۔















