بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر، وزیراعظم کا مسئلہ کشمیر کے دیرپا، پرامن حل پر زور

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جموں و کشمیر تنازعے کے منصفانہ اور پرامن حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

صدر نے اپنے پیغام میں عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورت حال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا اور ہر قومی اور بین الاقوامی فورم پر ان کے جائز حقوق کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button