
قومی
سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے بعد دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی، رپورٹ
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی نئی رپورٹ کے مطابق پانچ ہفتوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں تقریباً 66 فیصد کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 10 کارروائیوں کے دوران 33 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔















