
تجارت
وزیر خزانہ اور جے پی مورگن وفد کی ملاقات، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر بنانے پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں جے پی مورگن کے وفد سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے معاشی منظرنامے، کریڈٹ ریٹنگ اور مالیاتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بی بی (BB) کیٹیگری تک لے جانے کے ہدف پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر جے پی مورگن نے پاکستان کو اہم معاشی اشاریوں اور ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے تجزیاتی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں ملک کی ساکھ بہتر بنانے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔















